اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مصر کی الازہر یونورسٹی کے وائس چانسلر نے کہا ہے کہ عنقریب ہی اس یونیورسٹی میں دہشت گردی سے مقابلے کی کانفرنس کا انعقاد ہوگا جس میں ایران سمیت دنیا کے 120 ممالک کو دعوت دی گئی ہے۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق مصر کی الازہر یونیورسٹی کے وائس چانسلر عباس شومان نے مصر کی الیوم السابع ویب سائٹ کے ساتھ گفتگو میں اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس کانفرنس میں جو تین اور چار دسمبر کومنعقد ہورہی ہے، اہل تسنن، تشیع اور صائبیوں کے نمائندے شرکت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے مقابلہ کانفرنس کا انعقاد مصر یونیورسٹی کے چانسلر احمد طیب کی تجویز پر کیا جارہا ہےاور اس میں عراق کی ایزدی قوم کے نمائندے بھی شریک ہوں گے تاکہ داعش کے دہشت گردانہ اقدامات کے بارے میں بتائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲